اقوام متحدہ نےامریکہ کی فضائی حدود میں چینی غبارے کی موجودگی پر احتیاط سے کام لینے کی اپیل کی ہے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے پریس کانفرنس میں اس معاملے پر اپنا  جائزہ  پیش کیا ہے

1941869
اقوام متحدہ نےامریکہ کی فضائی حدود میں چینی غبارے کی موجودگی پر احتیاط سے کام لینے کی اپیل  کی ہے

اقوام متحدہ نےاعلان کیا ہے کہ وہ   امریکہ کی فضائی حدود میں چینی "جاسوس غبارے" کا پتہ چلنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی دیکھنا نہیں چاہتی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے پریس کانفرنس میں اس معاملے پر اپنا  جائزہ  پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  وہ چین اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے بارے میں فکر مند ہیں، اور سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس  نے اس معمالے پر فوری توجہ مبذول کروائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر اس معاملے میں، دونوں ممالک کو  کوئی  حل تلاش کرنا ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ  دنیا میں دونوں ممالک کی پوزیشن کو دیکھتے ہوئے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

امریکی وزیر دفاع پینٹاگون نے چند روز قبل امریکی فضائی حدود میں بلند  چینی  غبارے کی موجودگی  کا پتہ چلایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  غبارہ 60,000 فٹ کی بلندی پر امریکہ کے اڑ رہا ہے، پینٹاگون نے اعلان کیا کہ غبارے سے شہری ہوابازی یا زمین کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

 

غبارے  کا پتہ چلنے کے بعد، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن  جنہوں نے آئندہ ہفتے  بیجنگ کا  دورہ کرنا تحا اپنا یہ دورہ ملتوی کردیا ہے۔

چین نے دعویٰ کیا کہ یہ غبارہ موسمی حالات کا پتہ چلانے والا غبارہ تھا جو  ہوا کے باعث  اس سمت  چلا گیا ہے جبکہ  پینٹاگون نے بھی ان دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ غبارے کسی خاص مقصد اور نگرانی کے لیے علاقے بھیجا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں