گزشتہ 50 سالوں میں قدرتی پانی کے ذخیرے کے حجم میں 27 ٹریلین کیوبک میٹر کی کمی: ورلڈ بینک
عالمی بینک نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں مختلف قسم کی انسانی، اقتصادی اور ماحولیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پانی ذخیرہ کرنے کے حل پر زور دیا گیا ہے

ورلڈ بینک نے رپورٹ کیا کہ گزشتہ 50 سالوں میں قدرتی پانی کے ذخیرے کے حجم میں 27 ٹریلین کیوبک میٹر کی کمی واقع ہوئی ہے۔
عالمی بینک نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں مختلف قسم کی انسانی، اقتصادی اور ماحولیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پانی ذخیرہ کرنے کے حل پر زور دیا گیا ہے۔
سرکاری اور نجی دونوں شعبوں سے اپیل کرتے ہوئے پانی کے ضائع ہونے سے روکنے کا بندو بست کرنے کو کہا گیا ہے۔
رپورٹ میں روشنی ڈالی گئی ہے کہ جیسے جیسے انتہائی موسمیاتی واقعات میں اضافہ ہوتا ہے، آب و ہوا کی تبدیلی اور پانی سے متعلق دیگر چیلنجوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے پانی کا ذخیرہ تیزی سے ایک اہم ذریعہ بن گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 20 سالوں میں 1.43 بلین لوگ خشک سالی سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور کم از کم 1.65 بلین لوگ سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 2030 تک 180 ملین مزید لوگ سیلاب سے براہ راست متاثر ہوں گے۔
انتہائی موسمی واقعات کے ساتھ ساتھ، بارشوں کے کم ہونے سے متعلق کی جانے والی پیش گوئی کی وجہ سے شہروں کے لیے قابل اعتماد پانی کی فراہمی کو مشکل بنا رہی ہے، زرعی پیداوار کو کم کر رہی ہے اور سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے۔
اگرچہ دنیا کی آبادی کو زیادہ ذخیرہ کرنے کی ضرورت ہے، لیکن میٹھے پانی کے ذخیرے کی گرتی ہوئی مقدار عالمی بحران کو جنم دے رہی ہے۔
پچھلے 50 سالوں میں، جب کہ دنیا کی آبادی دوگنی ہو گئی ہے، آبی زمینوں اور سیلابی میدانوں کی تباہی اور گلیشیئر پگھلنے کی وجہ سے قدرتی پانی کے ذخیرے کے حجم میں تقریباً 27 ٹریلین کیوبک میٹر کی کمی واقع ہوئی ہے۔
پائیدار حل پیش کرتے ہوئے جو آب و ہوا سے متعلق آفات کے اثرات کو کم کر سکتے ہیں اور پانی کے ذخیرہ کرنے کے فرق کو ختم کر سکتے ہیں، رپورٹ تجویز کرتی ہے کہ ممالک اپنی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے موثر طریقے تلاش کیے جانے چاہیے۔
متعللقہ خبریں

برکینا فاسو نے فرانسیسی ٹیلی ویژن چینل کی نشریات بند کر دیں
چینل کی کاروائیاں ایسی ہیں جیسے وہ دہشت گردوں کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہو: واگادوگو انتظامیہ