چلی میں جنگلات کی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی

جنگل کی آگ پر قابو پانے کا کام کرنے والا فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا

1941862
چلی میں جنگلات کی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی

چلی کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں مؤثر  ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث  اموات کی تعداد 13 ہو گئی  ہے۔

قومی آفات  سد باب و مداخلت  سروس کے ڈائریکٹر  ماریوسیو تاپیا نے  اپنے بیان  میں کہاہے کہ ’’ بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ابتک ہمیں 13قیمتی جانوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ بیو بیو کے علاقے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ ایک ہیلی کاپٹر کے گرنے سے بولیوین پائلٹ اور چلی کا ٹیکنیشن ہلاک ہو گئے ہیں۔

چلی کے وزیر زراعت ایسٹیبان ویلنز ویلا  نے ایک بیان میں کہا کہ جنگل کی آگ پر قابو پانے کا کام کرنے والا فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

لا اروکنیا، بایوبیو اور نوبل میں جنگلات میں لگنے والی 50  مقامات پر  آگ بدستور جاری ہے اور اب تک 45 ہزار ہیکٹر سے زائد اراضی راکھ کا ڈھیر بن چکی ہے۔

بتایا گیا کہ رہائشی علاقوں میں آتشزدگی کے خطرے کے پیش نظر ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ ایک  سو سے زائد مکانات مکمل طور پر جل گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ فوج  بھی  آگ بجھانے کی کاروائیوں میں ہاتھ بٹا رہی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ صدر گیبریل بورچ پیٹاگونیا میں اپنی تعطیلات منسوخ کر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔



متعللقہ خبریں