امریکہ: ہم، طالبان عبوری حکومت پر ویزے کی اضافی پابندیاں لگائیں گے
ہم، افغانستان میں حقوقِ نسواں پر پابندیوں کے جواب میں، طالبان عبوری حکومت پر ویزے کی اضافی پابندیاں لگائیں گے: وزیر خارجہ انتھونی بلنکن

امریکہ نے کہا ہے کہ ہم، افغانستان میں حقوقِ نسواں پر پابندیوں کے جواب میں، طالبان عبوری حکومت پر ویزے کی اضافی پابندیاں لگائیں گے۔
وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ ہم، عورتوں اور لڑکیوں کے بارے میں، طالبان انتظامیہ کی جبری و پُر تشدد کاروائیوں کے خلاف عملی اقدامات کریں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے، افغانستان میں عورتوں کے خلاف جبری پالیسیوں اور پُر تشدد کاروائیوں کے ذمہ دار موجودہ اور سابقہ طالبان اراکین پر، غیر سرکاری سکیورٹی گروپوں کے اراکین اور بعض دیگر افراد پر ویزے کی اضافی پابندیاں لگانے کے لئے، کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔ پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد کے قریبی عزیز و اقارب پر بھی پابندیوں کا اطلاق کیا جا سکتا ہے۔
بلنکن نے کہا ہے طالبان نے اپنے فیصلوں کے ساتھ افغان عوام کی رفاح و خوشحالی کو ایک دفعہ پھر پسِ پُشت ڈال دیا ہے۔ طالبان کے اقدامات کی وجہ سے ملک میں ایک ملین سے زائد بچیاں اور نوجوان لڑکیاں تعلیم کے بنیادی حق سے محروم ہو گئی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ عورتوں کو یونیورسٹیوں سے اور محنت کی قوّت سے بھی تفریق کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم ،طالبان کی کاروائیوں کی بھرپور مذّمت کرتے اور ملک میں عورتوں اور بچیوں سمیت تمام افغان شہریوں کے انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا دائرہ وسیع کرنے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کرنے کا مصّمم عزم رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ طالبان کے، 15 اگست 2021 کو، افغانستان کا انتظام سنبھالنے کے بعد سے عورتوں اور بچیوں کو تعلیم سمیت متعدد حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے۔
طالبان انتظامیہ نے، حقوقِ نسواں سے متعلق ماہِ دسمبر کی حالیہ کاروائی میں، طالبات کی یونیورسٹی تعلیم کو تاحکمِ ثانی التوا میں ڈال دیا تھا۔
متعللقہ خبریں

کینیا اور صومالیہ میں شدید بارشیں،21 افراد ہلاک
کینیا اور صومالیہ میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کے نتیجے میں اکیس افراد ہلاک ہو گئے