سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے اپنی انتخابی  مہم کا آغاز  کردیا

ریپبلکن سیاست دان ڈونلڈ ٹرمپ، جو کہ 2024 میں امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے امیدوار ہیں، نے اپنی پہلی انتخابی مہم کی تقریر نیو ہیمپشائر اور ریاست جنوبی کیرولینا کے دارالحکومت کولمبیا میں منعقدہ ریپبلکن پارٹی کے سالانہ اجلاس میں کی ہے

1939825
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کے صدارتی انتخابات  کے لیے اپنی انتخابی  مہم کا آغاز  کردیا

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کے صدارتی انتخابات  کے لیے اپنی انتخابی  مہم کا آغاز  کردیا ہے۔

ریپبلکن سیاست دان ڈونلڈ ٹرمپ، جو کہ 2024 میں امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے امیدوار ہیں، نے اپنی پہلی انتخابی مہم کی تقریر نیو ہیمپشائر اور ریاست جنوبی کیرولینا کے دارالحکومت کولمبیا میں منعقدہ ریپبلکن پارٹی کے سالانہ اجلاس میں کی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ 2024 کے انتخابات کے لیے پہلے سے زیادہ پرعزم اور وہ بڑی ریلیاں نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں ووٹرز کا جذبہ دیکھنے کے قابل ہے   جو انہوں نے اس سے قبل نہیں دیکھا ہے۔  

ٹرمپ نے موجودہ صدر جو بائیڈن کی اپنے دور صدارت میں نافذ کی  گئیں  سرحدی، اقتصادی اور سماجی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

2024انہوں نے کہا کہ یہ  انتخابات  اپنے ملک کو بچانے کا واحد موقع ہیں۔ ٹرمپ نے اس نظریے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو ایک ایسے رہنما کی ضرورت ہے جو بائیں بازو کے نظریات، گہری ریاست، میڈیا اور چین کے خلاف مزاحمت کر سکے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے 2017-2021 تک بطور صدر خدمات انجام دیں اور 16 نومبر کو 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے اپنی امیدواری کا اعلان کیا ہے۔

توقع ہے کہ  موجودہ صدر جو بائیڈن 7 فروری کو اپنی "اسٹیٹ آف دی یونین" تقریر سے پہلے اپنی امیدواری کا اعلان کریں گے۔



متعللقہ خبریں