حملہ اور وہ بھی کسی عبادت گاہ  پر حملہ خاص طور پر کراہت آمیز ہے: گٹرس

امن و سلامتی کے ماحول میں عبادت  سمیت دینی و اعتقادی آزادی ایک عالمگیر انسانی حق ہے: سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس

1939826
حملہ اور وہ بھی کسی عبادت گاہ  پر حملہ خاص طور پر کراہت آمیز ہے: گٹرس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے، کل پاکستان میں ایک مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی، مذمت کی ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "حملہ اور وہ بھی کسی عبادت گاہ  پر حملہ  خاص طور پر کراہت آمیز ہے"۔

دوجارک نے کہا ہے کہ  گٹرس نے حملے کی مذمت کی، ہلاک ہونے والوں کے کنبوں کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کی تمّنا ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ "امن و سلامتی کے ماحول میں عبادت  سمیت دینی و اعتقادی آزادی ایک عالمگیر انسانی حق ہے"۔

واضح رہے کہ کل پاکستان کے شہر پشاور میں نمازِ ظہر کے دوران مسجد پر خود کش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک اور 157 زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں