نیوزی لینڈ میں شدید بارشیں،4 افراد ہلاک
نیوزی لینڈ میں بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتِ حال اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اموات کی تعداد 4 ہو گئی
1939178

نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے۔
خبر کے مطابق، بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتِ حال اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اموات کی تعداد 4 ہو گئی۔
گزشتہ جمعے سے جاری بارشوں کے باعث نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہنگامی صورتِ حال تاحال برقرار ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث آکلینڈ کے 3 ہزار گھروں کی بجلی معطل ہو گئی ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں پانی کی فراہمی بھی متاثر ہے۔
حکام کے مطابق آکلینڈ ہوائی اڈے سے پروازوں کی آمد و رفت بحال کر دی گئی ہے۔
متعللقہ خبریں

برکینا فاسو نے فرانسیسی ٹیلی ویژن چینل کی نشریات بند کر دیں
چینل کی کاروائیاں ایسی ہیں جیسے وہ دہشت گردوں کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہو: واگادوگو انتظامیہ