ٹیسلا کے مالک اور امریکی اعلی حکام کے درمیان الیکڑک موٹر گاڑیوں کے معاملے پر بات چیت

اسرائیل اور فلسطین دونوں فریقین  یکساں اعتماد کے ساتھ  زندگی گزارنے کے مستحق ہیں

1939005
ٹیسلا کے مالک اور امریکی اعلی حکام کے درمیان الیکڑک موٹر گاڑیوں کے معاملے پر بات چیت

الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کےمالک ایلون مسک نے متحدہ  امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے سینئر مشیر جان پوڈیسٹا اور مچ لینڈریو سے ملاقات کی۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین جین پیئر نے روزانہ کی پریس کانفرنس میں بتایا ہے  کہ مسک نے صاف توانائی سے متعلق بائیڈن کے سینئر مشیر پوڈیسٹا اور انفراسٹرکچر ورکس کوآرڈینیٹر کے سینئر مشیر لینڈریو سے ملاقات کی۔

جین پیئر نے بتایا  ہے کہ  مسک اور مشیروں نے افراط زر میں گراوٹ لانے اور بنیادی ڈھانچے کے قانون کے تحت  الیکٹرک گاڑیوں کے کردار اور ایندھن کے بجائے بجلی کے استعمال کو عام کرنے  پر تبادلہ خیال کیا ہے جو کہ بائیڈن کے ملکی  انفراسٹرکچر کے  امور اور  معیشت کو کتنی سنجیدگی سے لینے کا مظہر ہے۔

دریں اثنا، جین پیئر نے کہا کہ جنوری کو ٹینیسی ریاست  میں پولیس  تشدد  کے بعد زیر علاج لیے جانے والے اسپتال میں دم توڑنے والے  افریقی نژاد ٹائر نکولس  کی مار پیٹ   کے حوالے سے فوٹیج  کو رائے عامہ  کے سامنے پپش کرنے کی خبروں  کے بعد بائیڈن نے نکولس کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور پرامن رہنے کی اپیل کی۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ بائیڈن نے "جیورج فلوئڈ  پولیس  قانون کی منظوری کے لیے کانگرس سے تعاون کر نے  کی بھی  درخواست کی ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو بھی کم کیا جانا چاہیے اور کہا کہ دونوں فریقین یکساں اعتماد کے ساتھ  زندگی گزارنے کے مستحق ہیں۔

اس دائرہ کار میں وزیر خارجہ انتھونی بلنکن  کے  خطے میں مذاکرات کر نے کا ذکر کرنے والی جین پیئر نے  بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن  کے دو ریاستی حل  کے تقاضے پر عمل درآمد جاری رکھا جائیگا۔

انہوں نے بائیڈن کے  روس۔ یوکرین جنگ   کی برسی 24 فروری کو یوکرین  کا دورہ کرنے کے احتمال کے  بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ " یہ دورہ اسوقت  جو بائیڈن کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔"



متعللقہ خبریں