شمالی کوریا، دارالحکومت پیونگ یانگ میں نظام تنفیس کی بیماری کیے پیش نظر لاک ڈاون کا اعلان

بیماری کی نوعیت کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا ہے اور دارالحکومت کے رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دن میں کئی بار جسم کا ٹمپریچر چیک کریں

1937599
شمالی کوریا، دارالحکومت پیونگ یانگ میں نظام تنفیس کی بیماری کیے پیش نظر لاک ڈاون کا اعلان

شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونگ یانگ میں نظام ِ تنفس کی بیماری کی وجہ سے 5 دن کے  لیےکرفیو کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

یونہاپ کی این کے نیوز کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق حکام نے اعلان کیا  ہے کہ کیسز کی تعداد میں اضافے کو روکنے کے لیے دارالحکومت میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا کہ بیماری کی نوعیت کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا ہے اور دارالحکومت کے رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دن میں کئی بار جسم کا ٹمپریچر چیک کریں۔

مقامی پریس کی خبروں  میں  پیونگ یانگ  میں  عوام نے 5 روزہ  کرفیو  کے نفاذ میں توسیع ہو سکنے کے پیش  نظر  خوردنی اشیا کا ذخیرہ کیا ہے۔

شمالی کوریا نے   پہلے  کورونا کیس  کا اعلان گزشتہ برس ماہ مئی میں  کیا تھا اور ماہ اگست میں وبا  کے خلاف فتح  حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پیانگ یانگ انتظامیہ پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ وبا کے  کیسسز کی تعداد اور اس سے ہلاکتوں کے بارے میں درست  معلومات فراہم نہیں کرتی۔



متعللقہ خبریں