روس: یوکرین جنگ، مغرب کی طرف سے روس کے خلاف، ایک حقیقی جنگ ہے
جب بات یوکرین کے حالات و واقعات کی ہو تو یہ کوئی ہائبرڈ جنگ نہیں بلکہ مغرب کی ایک طویل عرصے سے روس کے خلاف تیار کی ہوئی ایک حقیقی جنگ ہے: وزیر خارجہ سرگے لاوروف
روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ یوکرین کی جنگ اب کوئی مخلوط جنگ نہیں مغرب کی روس کے خلاف شروع کردہ ایک حقیقی جنگ ہے۔
سرگے لاوروف نے پریٹوریا میں جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ نالیڈی پانڈر کے ساتھ مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ نے روس کے ساتھ تعاون کرنے والے دیگر ممالک کو دھمکیاں دی ہیں۔ اسی طرح برطانیہ بھی دھمکیوں اور دباو کے ذریعے تمام حدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
لاوروف نے کہا ہے کہ "وہ، 1000 سال قدیم تہذیبوں کی نمائندہ بڑی حکومتوں کو دھمکیاں دے رہے اور اس بات کو نظر انداز کر رہے ہیں کہ ان حکومتوں کے عوام کا ایک ملّی وقار بھی ہے"۔
انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین میں 24 فروری سے جاری جنگ میں روس کی، زبان سے لے کر ثقافت تک، ہر قدر کو ختم کرنے کی خواہش کی جا رہی ہے۔
لاوروف نے کہا ہے کہ جب بات یوکرین کے حالات و واقعات کی ہو تو یہ کوئی ہائبرڈ جنگ نہیں بلکہ مغرب کی ایک طویل عرصے سے روس کے خلاف تیار کی ہوئی ایک حقیقی جنگ ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ قیام امن کے نعروں کے ساتھ منتخب ہونے والے یوکرین کے سابقہ صدر پیٹرو پوروشینکو اور موجودہ صدر وولودیمیر زلنسکی نے منتخب ہونے سے فوراً بعد جنگ اور روس دشمنی کے صدر کی شکل اختیار کر لی ہے۔
متعللقہ خبریں
مشرق وسطی میں کشیدگی کی فضا میں گراوٹ کے لیے اعتدال پسندی سے کام لیا جائے، گوٹریس
مشرق وسطی میں کشیدگی کی فضا میں گراوٹ کے لیے اعتدال پسندی سے کام لیا جائے، گوٹریس