تھائی لینڈ میں ٹریفک حادثے کے بعد ہونے والے دھماکے میں 2 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک

ٹکر لگنے کے بعد گاڑی میں دھماکہ ہونے سے اسے آگ لگ گئی ، جس سے 12 مسافروں میں سے 11 اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

1936630
تھائی لینڈ میں  ٹریفک حادثے کے بعد ہونے والے دھماکے میں 2 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک

تھائی لینڈ میں ہائی وے پر ٹریفک حادثے کے بعد ہونے والے دھماکے میں 2 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مٹراپاپ ہائی وے پر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والی گاڑی  فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔

ٹکر لگنے کے بعد گاڑی میں دھماکہ ہونے سے اسے آگ لگ گئی ، جس سے 12 مسافروں میں سے 11 اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ہلاک شدگان میں 2 بچے بھی شامل ہیں اور 20 سالہ  زخمی نوجوان کو  اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

حادثے کے بعدلگنے والی آگ  پر فائر بریگیڈکے عملے نے قابو پا لیا ہے۔



متعللقہ خبریں