گیسپروم آج یورپ کو 23 فیصد کم گیس فراہم کرے گی
یوکرین نے گیسپروم کی طلب مسترد کر دی، آج یورپ کو 23 فیصد کمی کے ساتھ 25،1 ملین مکعب میٹر گیس فراہم کی جائے گی
1935038

روس انرجی کمپنی گیسپروم آج یورپ کو براستہ یوکرین، کل کے مقابلے میں، 23 فیصد کمی کے ساتھ 25،1 ملین مکعب میٹر گیس فراہم کرے گی۔
گیسپروم کی طرف سے روسی ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین نے کمپنی کی، 'سوہرانیوکا' ڈسٹری بیوٹر نقطے سے، گیس ترسیل کی طلب مسترد کر دی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ' سُوچا 'مرکز سے گیس کی ترسیل جاری رہے گی اور آج ترسیل کی مقدار 25،1 ملین مکعب میٹر ہو گی۔
اس طرح براستہ یوکرین یورپ کے لئے گیس کی ترسیل 18 جنوری کے مقابلے میں 23 فیصد کم ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ یوکرین نے مئی 2022 میں یورپ جانے والی روسی گیس کے ایک تہائی کے ترسیلی مرکز 'سوہرانیوکا 'سے گیس کی ترسیل بند کر دی تھی۔
اس وقت گیسپروم کمپنی صرف براستہ یوکرین، یورپی علاقوں کے لئے ،گیس کی ترسیل کر رہی ہے۔