تھائی لینڈ:آئل ٹینکر پر خوفناک دھماکہ،8 مزدورلا پتہ

بینکاک پوسٹ اخبار کے مطابق، کانچا نابوری نامی صوبے سے وابستہ  موانگ میں موجود ایک شپ یارڈ پر مرمت کے لیے  موجود آئل ٹینکر میں اچانک دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں وہاں موجود آٹھ مزدور لا پتہ ہو گئے

1933801
تھائی لینڈ:آئل ٹینکر پر خوفناک دھماکہ،8 مزدورلا پتہ

تھائی لینڈ میں واقع ایک شپ یارڈ  پر موجود آئل ٹینکر  میں دھماکے سے کم از کم آٹھ مزدور لا پتہ ہو چکے ہیں۔

بینکاک پوسٹ اخبار کے مطابق، کانچا نابوری نامی صوبے سے وابستہ  موانگ میں موجود ایک شپ یارڈ پر مرمت کے لیے  موجود آئل ٹینکر میں اچانک دھماکہ ہو گیا۔

 اس دھماکے کے نتیجے میں وہاں موجود آٹھ مزدور لا پتہ ہو گئے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ  آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ مزدوروں کی تلاش کا کام جاری ہے۔

اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں