امریکہ میں 6،4 کی شدت سے زلزلہ

زلزلے کا مرکز سان فرانسسکو سے 343 کلو میٹر شمال مشرق میں فرنڈیل کے علاقے میں تھا

1921373
امریکہ میں 6،4 کی شدت سے زلزلہ

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا  کے شہر سان فرانسسکو میں 6،4 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

امریکہ جیولوجک ریسرچ سینٹر USGS کے مطابق زلزلے کا مرکز سان فرانسسکو سے 343 کلو میٹر شمال مشرق میں فرنڈیل کے علاقے میں تھا۔

زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 25 میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے میں بجلی کی تاروں کو شدید نقصان پہنچے کی وجہ سے تقریباً 55 ہزار رہائشی مکانات کے لئے بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں