روس: تیل کے کنویں میں آگ لگ گئی
روسی وزارت برائے ہنگامی حالات کے مطابق، ارکوسک کے علاقے میں واقع مارکووسکی آئل اینڈ گیس فیلڈ میں آگ لگ گئی جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ آگ ایک وسیع رقبے پر پھیل گئی جہاں فائر بریگیڈ کا عملہ روانہ کر دیا گیا ہے
1920420

روس کے علاقے ارکوسک میں پٹرول اور گیس کے کنویں میں آگ لگ گئی۔
روسی وزارت برائے ہنگامی حالات کے مطابق، ارکوسک کے علاقے میں واقع مارکووسکی آئل اینڈ گیس فیلڈ میں آگ لگ گئی جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ آگ ایک وسیع رقبے پر پھیل گئی جہاں فائر بریگیڈ کا عملہ روانہ کر دیا گیا ہے ۔
مارکووسکی فیلڈ رہائشی علاقے سے ڈھائی کلومیٹر دور واقع ہے جو کہ روس کی نجی آئل کمپنیوں میں شمار ارکوسک آئل کمپنی سے وابستہ کنویں میں سال 1962 سے اب تک تیل اور گیس کی تلاش کر رہی ہے ۔