مشرقی تائیوان میں زلزلہ،شدت 6٫2 تھی

یہ زلزلہ زیر سمندر 5٫7 کلومیٹر گہرائی میں آیا ہے جس کے جھٹکے ہوا لیان  کے علاوہ تائی پے میں بھی محسوس کیے گئے البتہ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے

1919108
مشرقی تائیوان میں زلزلہ،شدت 6٫2 تھی

 تائیوان میں چھ اعشاریہ دو شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

سسمولوجی مرکز کے مطابق، اس زلزلے کا مرکز تائیوان کے مشرقی علاقے میں 29 اعشاریہ 1 کلومیٹر دور ہوالیان شہر  کے قریب تھا۔

 یہ زلزلہ زیر سمندر 5٫7 کلومیٹر گہرائی میں آیا ہے جس کے جھٹکے ہوا لیان  کے علاوہ تائی پے میں بھی محسوس کیے گئے البتہ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔

امریکی محکمہ ارضیات نے زلزلے کی شد ت 5٫9 بتائی ہے ۔

 تائیوان میں  اٹھارہ  ستمبر کو آنے والے 6٫8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک سو چونسٹھ زخمی ہو گئے تھے ۔

 

 



متعللقہ خبریں