کانگریس خود کار اسلحے کی فروخت پر پابندی لگوائے:بائیڈن

امریکہ میں مسلح حملوں سے ہلاک ہونے والوں  کےلیے واشنگٹن ڈی سی میں واقع سینٹ مارک گرجا گھر میں ایک تعزیتی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب میںصدر نے خود کار  اسلحے پر پابندی پر مبنی قانون کو منظور کروانے کےلیے کانگریس سے مطالبہ کیا

1916402
کانگریس خود کار اسلحے کی فروخت پر پابندی لگوائے:بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس سے کہا ہے کہ وہ  خود کار اسلحے  پر پابندی لگائے۔

  امریکہ میں مسلح حملوں سے ہلاک ہونے والوں  کےلیے واشنگٹن ڈی سی میں واقع سینٹ مارک گرجا گھر میں ایک تعزیتی تقریب منعقد ہوئی۔

اس تقریب سے خطاب میں ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے  اس سال کانگریس اور بائیڈن کی منظوری سے  اسلحے کی عام فروخت  کو روکنے سے متعلق ایک قانون پیش کرنے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا ۔

 بعد ازاں  کنیکٹیکٹ کے سینڈی ہوک اسکول میں سال 2012  کے دوران مسلح حملے کی ایک عینی گواہ جیکی ہیگرٹی نے اپنے خطاب میں صدر بائیڈن کو خطاب کی دعوت دی ۔

 صدر  نے اپنے خطاب میں خود کار  اسلحے پر پابندی پر مبنی قانون کو منظور کروانے کےلیے کانگریس سے مطالبہ کیا۔

اس تقریب میں ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے علاوہ کانگریس  کے دیگر ارکان بھی موجود ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں