روس: پوتن۔ النہیان ملاقات، پیٹرول مارکیٹ کے حالات پر غور

مذاکرات میں ایجنڈے کے موضوعات اور پیٹرول مارکیٹ کے حالات پر غور کیا گیا: کریملن

1915930
روس: پوتن۔ النہیان ملاقات، پیٹرول مارکیٹ کے حالات پر غور

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

روس صدارتی پیلس کریملن کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں ایجنڈے کے موضوعات اور پیٹرول مارکیٹ کے حالات پر غور کیا گیا۔

مذاکرات  میں، پیٹرول برآمد کنندگان کی تنظیم 'اوپیک' اور تنظیم سے خارج پیٹرول برآمد کنندگان کے گروپ 'اوپیک پلس' کی کاروائیوں کو مثبت قرار دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ اوپیک پلس کی کارکردگی نے عالمی پیٹرول مارکیٹ میں استحکام پیدا کیا ہے۔

مذاکرات میں، بعض مغربی ممالک  کی طرف سے روسی پیٹرول کے لئے سیلنگ پرائس کے اطلاق ، لاجسٹک اور انرجی سمیت، اقتصادی شعبے میں تعاون   پر مشاورت کی گئی۔



متعللقہ خبریں