یوکرین نے قحط زدہ افریقی ممالک کو اناج کی پہلی کھیپ بھیج دی

اناج کی ترسیل اقوام متحدہ کے عالمی غذائی پروگرام سے ہٹ کر کی گئی ہے اور آئندہ ہفتے ایتھوپیا اور صومالیہ کو اناج بھیجا جائے گا: یوکرین

1915171
یوکرین نے قحط زدہ افریقی ممالک کو اناج کی پہلی کھیپ بھیج دی

یوکرین نے ایک طویل عرصے سے قحط کے خلاف برسرپیکار مشرقی افریقہ کے ممالک کو اناج کی پہلی کھیپ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

یوکرین کے ایڈیس ابابا سفارت خانے نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اناج کا پہلا بحری جہاز جیبوٹی پہنچ گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اناج کی ترسیل اقوام متحدہ کے عالمی غذائی پروگرام سے ہٹ کر کی گئی ہے اور آئندہ ہفتے ایتھوپیا اور صومالیہ کو اناج بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے کہا تھا کہ ہم غذائی مسائل کے شکار، ایتھوپیا، جنوبی سوڈان، صومالیہ، کانگو، کینیا اور یمن  جیسے، ممالک  کی مدد کریں گے۔



متعللقہ خبریں