روس کے فوجی ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ

کرسک ایئر پورٹ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں پیٹرول ڈپو میں آگ لگ گئی۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا: رومان سٹاروویٹ

1915224
روس کے فوجی ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ

روس کے شہر کرسک میں واقع فوجی ایئر پورٹ کے پیٹرول ڈپو پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

کرسک کے گورنر رومان سٹاروویٹ نے ٹیلی گرام سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "کرسک ایئر پورٹ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں پیٹرول ڈپو میں آگ لگ گئی۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ بجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ جائے وقوعہ پرتمام اسپیشل سروسز کام کر رہی ہیں"۔

واضح رہے کہ  روس وزارت دفاع نے ڈیاگلیوو اور اینگلز  فوجی ایئر پورٹوں پر یوکرینی ڈورن حملوں کا اور حملوں میں 3 فوجیوں کی ہلاکت اور 4 کے زخمی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے شروع کر دئیے تھے۔



متعللقہ خبریں