کولمبیا، مٹی کے تودے گرنے سے 27 افراد لقمہ اجل

مٹی تلے  دبے افراد کو نکالنے کے لیے  امدادی ٹیموں کی کاروائیاں  جاری ہیں

1915150
کولمبیا، مٹی کے تودے گرنے سے 27 افراد لقمہ اجل

کولمبیا میں   ایک ہائی وے پر مٹی کے تودے گرنے  سے  27 افراد ہلاک ہو گئے۔

ریسارالدا   علاقے سے منسلک  کیلی۔ کوندوتو شاہراہ پر  مٹی کا تودہ گر گیا۔

اس واقعے میں جہاں مسافر بس اور کئی گاڑیاں آپس میں  ٹکرا گئیں، وہیں 27 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 5 زخمی ہوئے۔

مٹی تلے  دبے افراد کو نکالنے کے لیے  امدادی ٹیموں کی کاروائیاں  جاری ہیں۔

فائر فائٹرز کے  افسر  کا کہنا ہے کہ  مٹی تلے کتنے افراد کے دبے ہونے  سے ہم  آگاہ نہیں  ،  اور بھاری   مشینری سے  امدادی کاروائیاں شروع  کرنے سے قبل    ایک بار پھر  تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے انسانوں کی تلاش  کی جارہی ہے۔

صدر گستاو پیترو نے سماجی میڈیا پر اپنے پیغام میں   متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ  اس المیہ میں ابتک  تین بچوں  سمیت 27 افراد ہلاک ہونے کا تعین ہوا ہے۔  حکومت  متاثرین کے لواحقین  کے لیے ہر ممکنہ کاروائیاں کرے گی۔

 



متعللقہ خبریں