روسی تیل پر 60 ڈالر فی بیرل کی حد مقرر  کرنے کے فیصلے  پر آج سے عمل درآمد  شروع

تازہ ترین پیکج میں روس سے ٹینکروں کے ذریعے تیل کی خریداری اور پائپ لائنوں کو پابندیوں سے خارج کرنے کے لیے نظر ثانی کی گئی

1914831
روسی تیل پر  60 ڈالر فی بیرل کی حد مقرر  کرنے کے فیصلے  پر آج سے عمل درآمد  شروع

یورپی یونین  ممالک کی جانب سے روس سے سمندری راستے تیل کی درآمد پر پابندی اور 60 ڈالر فی بیرل کی حد مقرر  کرنے کے فیصلے  پر آج سے عمل درآمد  شروع ہو گیا ہے۔

یورپی یونین ممالک  کی جانب سے  ماہ جون میں قبول کردہ، روس سے سمندری راستے سے تیل کی درآمد پر پابندی پر مشتمل چھٹاپیکیج   ٹرانزٹ مدت کے خاتمے کے  بعد آج سے نافذ العمل ہوا ہے۔

یورپی یونین کے رکن ممالک نے تیل پر پابندی پر  جامع  مذاکرات کئے۔

یورپی یونین کے ممالک اتفاق رائے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے، تازہ ترین پیکج میں روس سے ٹینکروں کے ذریعے تیل کی خریداری اور پائپ لائنوں کو پابندیوں سے خارج کرنے کے لیے نظر ثانی کی گئی۔

یورپی یونین کے ممالک نے معاہدے تک پہنچنے کے لیے روس سے تیل  کی ترسیل ہونے  والی ڈرزبا پائپ لائن کو پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔



متعللقہ خبریں