جنوبی افریقہ میں شدید بارشیں ،14 افراد سیلابی ریلے میں بہہ کر ہلاک

جوہانسبرگ کی  سروس برائے ہنگامی حالات نے بتایا ہے کہ مذہبی رسومات ادا کرنے والا 30 افراد کا گروپ اس سیلابی ریلے میں بہہ گیا جن میں سے 14 کی نعشیں بازیاب کرلی گئی ہیں

1914731
جنوبی افریقہ میں شدید بارشیں ،14 افراد سیلابی ریلے میں بہہ کر ہلاک

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب آگیا ہے۔

اس حوالے سے جوہانسبرگ کی  سروس برائے ہنگامی حالات نے بتایا ہے کہ مذہبی رسومات ادا کرنے والا 30 افراد کا گروپ اس سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے۔ 

سروس ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں بہنے والے 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

 



متعللقہ خبریں