باغی گروپ ٹی پی ایل ایف کی 65 فیصد تعداد نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں: ایتھوپیئن باغی محاذ

ایتھیوپیا میں مرکزی حکومت  کے خلاف بغاوت کرنے والے گروپ تیگرائے قومی آزادی محاذ کی 65 فیصد تعداد نے  معاہدے کے تحت  محاذ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے

1914837
باغی گروپ ٹی پی ایل ایف کی 65 فیصد تعداد نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں: ایتھوپیئن باغی محاذ

ایتھیوپیا میں مرکزی حکومت  کے خلاف بغاوت کرنے والے گروپ تیگرائے قومی آزادی محاذ کی 65 فیصد تعداد نے  معاہدے کے تحت  محاذ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

 ٹی پی ایل ایف  کے لیڈروں میں شامل  ٹادیس ویریدا نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ  ہماری تنظیم کے 65 فیصد نے محاذ سے علیحدگی اختیار کرلی ہے،صرف ایک حصہ اب تک  سرگرم ہے۔

واضح رہے کہ تین نومبر کو ٹی پی ایل ایف نے ہتھیار ڈالنے کا آغاز کر دیا تھا ۔

یہ معاہدہ عدیس ابابا حکومت اور باغی تنظیم ٹی پی ایل ایف کے درمیان جنوبی افریقہ میں جاری مذکرات کے نتیجے میں  طے ہوا تھا۔

 سال 2020  کے دوران ایتھیوپیا  اور باغی  گروہ کے درمیان  شروع ہوئی جھڑپوں کے باعث ہزاروں افراد ہلاک جبکہ لاکھوں نقل مکانی پر مجبور ہو گئے تھے ۔

 



متعللقہ خبریں