ارجنتائن، سیاحتی کروز سے دیو ہیکل موج آن ٹکرائَی، ایک سیاح ہلاک
یک بڑی لہر ناروے کے پرچم بردار 202 میٹر طویل وائکنگ پولارس کروز جہاز سے ٹکرا گئی جس میں 378 مسافروں اور 256 عملے کے افراد سوار تھے
1914229

جنوبی ارجنٹائن کے قریب انٹارکٹک کروز سے واپس آنے والے لگژری کروز جہاز سے دیوہیکل موج کے ٹکرانے سے ایک سیاح ہلاک ہوگیا۔
ارجنٹائن کی پریس کی خبروں کے مطابق، ایک بڑی لہر ناروے کے پرچم بردار 202 میٹر طویل وائکنگ پولارس کروز جہاز سے ٹکرا گئی جس میں 378 مسافروں اور 256 عملے کے افراد سوار تھے اور یہ انٹارکٹک کے سفر سے واپس لوٹ رہے تھے۔
موج کے ٹکرانے سے ایک 62 سالہ امریکی سیاح ہلاک جبکہ 4 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں اور بحری جہاز کو نقصان پہنچا۔
وائکنگ کمپنی کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات کی چھان بین کی گئی ہے اور 5تا 17 دسمبر کے لیے طے شدہ آئندہ کا "انٹارکٹک مہم" سفر منسوخ کر دیا گیا ہے۔
متعللقہ خبریں

ہیٹی: پولیس نے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر حملہ کر دیا
ہیٹی میں پولیس نے وزیر اعظم ایرئیل ہنری کی نجی رہائش گاہ پر حملہ کر دیا