لتھوانیا نے روسی سفارت کار کو 'ناپسندیدہ شخصیت' قرار دے دیا

روسی سفارت کار کو غیر سفارتی سرگرمیوں میں ملّوث ہونے کی وجہ سے ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا گیا ہے: لتھوانیا وزارت خارجہ

1913787
لتھوانیا نے روسی سفارت کار کو 'ناپسندیدہ شخصیت' قرار دے دیا

لتھوانیا نے دارالحکومت ویلنیوس کے لئے ایک روسی سفارت کار کو 'ناپسندیدہ شخصیت' اعلان کر دیا ہے۔

LRT کی خبر کے مطابق روسی سفارت خانے کے ایک اہلکار کو لتھوانیا سفارت خانے میں طلب کر کے  سفارتی نوٹ دیا گیا ہے۔

لتھوانیا وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق روسی سفارت کار کو غیر سفارتی سرگرمیوں میں ملّوث ہونے کی وجہ سے ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ مذکورہ شخص سے 5 دن کے اندر اندر ملک کو ترک کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق لتھوانیا، 24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ کے آغاز سے اب تک، چوتھی دفعہ ایسا فیصلہ کر چُکا ہے۔



متعللقہ خبریں