داعش کا موجودہ سربراہ الہاشمی القریشی مارا گیا ہے: امریکہ
سینٹ کام کے ترجمان کرنل جو بوچینو نے بتایا کہ ابوالحسن الہاشمی القریشی کو اکتوبر کے وسط میں شامی حر فوج کی جانب سے شام کے صوبہ دار میں ہلاک کیا گیا تھا
1913229

عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کا سربراہ ابوالحسن الہاشمی القریشی شام کے صوبے درعا میں مارا گیا۔
خبرکے مطابق، داعش کا سربراہ ایک آپریشن کے دوران مارا گیا جس کی امریکہ نے تصدیق کردی ہے۔
سینٹ کام کے ترجمان کرنل جو بوچینو نے بتایا کہ ابوالحسن الہاشمی القریشی کو اکتوبر کے وسط میں شامی حر فوج کی جانب سے شام کے صوبہ دار میں ہلاک کیا گیا تھا۔
دوسری جانب دہشتگرد تنظیم داعش نے اپنے سربراہ کے موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے متبادل کے طور پر نئے سربراہ ابو الحسین الحسینی القریشی کا نام دیا ہے۔
داعش کےلیڈر ابو بکر البغدادی کی جگہ لینے والے ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو بھی اس سال فروری میں امریکہ نے شمالی مغربی شام میں ہلاک کر دیا تھا۔