امریکہ: فی الحال ہمارا، یوکرین کو، پیٹریاٹ دینے کا کوئی پروگرام نہیں ہے

فی الوقت ہمارا یوکرین کو پیٹریاٹ بیٹریاں دینے کا کوئی پروگرام نہیں ہے لیکن اس موضوع پر ہم مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں: بریگیڈئیر پیٹرک رائڈر

1912825
امریکہ: فی الحال ہمارا، یوکرین کو، پیٹریاٹ دینے کا کوئی پروگرام نہیں ہے

امریکہ وزارت دفاع 'پینٹاگون' کے ترجمان بریگیڈئیر 'پیٹرک رائڈر' نے کہا ہے کہ فی الحال ہمارا، یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام دینے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

رائڈر نے معمول کی پریس کانفرنس میں یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی سسٹم کی فراہمی سے متعلق  سوال کے جواب میں کہا ہے کہ "جیسا کہ ہم پہلے بھی کہہ چُکے ہیں کہ ہم یوکرین کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں اور یوکرین کی دفاعی ضروریات کے بارے میں بھی اپنے اتحادیوں کے ساتھ مستقل مشاورت کی حالت میں ہیں۔ یوکرین کی مدد کے حوالے سے فضائی دفاعی سسٹم کا موضوع بھی، ہماری وزارت دفاع اور ہمارے بین الاقوامی اتحادیوں  کے لئے، بدستور ایک ترجیحی موضوع  ہے۔

رائڈر نے کہا ہے کہ "بات امریکہ کے یوکرین کو پیٹریاٹ بیٹریاں فراہم کرنے یا نہ کرنے کی ہو تو فی الوقت ہمارا یوکرین کو پیٹریاٹ بیٹریاں دینے کا کوئی پروگرام نہیں ہے لیکن اس موضوع پر ہم مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں"۔



متعللقہ خبریں