کیمرون: لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک
دارالحکومت یاوندے میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے، اموات کی تعداد میں اضافے کا خطرہ
1911758
کیمرون کے دارالحکومت یاوندے میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
علاقے کے گورنر 'ناصری پاول بیا' نے قومی ٹیلی ویژن چینلCRTV سے جاری کردہ بیان میں 'داماس' کے علاقے میں ایک جنازے کی رسومات کی ادائیگی کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کا اعلان کیا ہے۔
بیا کے مطابق آفت میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور تلاش و بچاو کا کام جاری ہے۔ اموات کی تعداد میں اضافے کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
متعللقہ خبریں

ہیٹی: پولیس نے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر حملہ کر دیا
ہیٹی میں پولیس نے وزیر اعظم ایرئیل ہنری کی نجی رہائش گاہ پر حملہ کر دیا