روس: ہم نے، یورپی یونین ممالک میں اپنی سفارتی موجودگی کم ترین سطح پر کر دی ہے

روس، یورپی یونین ممالک میں اپنی موجودگی  جاری رکھے ہوئے ہے تاہم یہ موجودگی ایک یا دو ڈپلومیٹ سے زیادہ نہیں ہے: ماریہ زاہرووا

1911558
روس: ہم نے، یورپی یونین ممالک میں اپنی سفارتی موجودگی کم ترین سطح پر کر دی ہے

روس وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہرووا نے کہا ہے کہ یورپی یونین ممالک میں روس کی سفارتی موجودگی کو کم ترین درجے پر کر دیا گیا ہے۔

ماریہ زاہرووا نے دارالحکومت ماسکو میں، خاص طور پر مغربی ممالک کی طرف سے روس پر عائد پابندیوں کے بعد، روس کی اختیار کردہ تدابیر کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔

"غیر دوستانہ" اسٹیٹس کے حامل ممالک کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ "ہم، یورپی یونین ممالک میں اپنی سفارتی موجودگی کو کم ترین  سطح پر لے آئے ہیں۔ روس، یورپی یونین ممالک میں اپنی موجودگی  جاری رکھے ہوئے ہے تاہم یہ موجودگی ایک یا دو ڈپلومیٹ سے زیادہ نہیں ہے"۔

زاہرووا نے کہا ہے کہ ان ممالک میں سفارتی موجودگی کا سبب وہاں موجود روسی شہریوں کے مختلف نوعیت کے دستاویزات  اور پاسپورٹ سے متعلقہ   مسائل کو حل کرنا ہے۔  سفارتی عملے کی موجودگی محض موجودگی کو ظاہر کرنے کے لئے نہیں بلکہ معمول کے کام نبٹانے کے لئے ہے"۔

واضح رہے کہ روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے شروع کر دئیے تھے۔ روس اس تاریخ سے مغربی ممالک میں کشیدگی کا سامنا کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں