امریکہ: مارکیٹ منیجر نے ملازمین پر فائر کھول دیا، 10 افراد ہلاک

ریاست ورجینیا میں ایک تھوک پرچون مارکیٹ کے منیجر نے مارکیٹ کے ملازمین پر فائر کھول دیا، واقعے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے

1909824
امریکہ: مارکیٹ منیجر نے ملازمین پر فائر کھول دیا، 10 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست ورجینیا میں ایک تھوک پرچون مارکیٹ کے منیجر نے مارکیٹ کے ملازمین پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عینی شاہدوں کے مطابق منیجر نے اپنے آفس میں داخل ہو کر مارکیٹ کے دیگر ملازمین پر فائر کھول دیا۔

واقعے میں حملہ آور سمیت کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس نے مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے مارکیٹ میں مسلح حملے کا اعلان کیا ہے۔

چالیس سے زائد ہنگامی امداد کی گاڑیوں کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تقریباً 2 ہفتہ قبل بھی ورجینیا یونیورسٹی میں ایک مسلح حملہ کیا گیا تھا۔ یونیورسٹی کے طالبعلم' کرسٹوفر ڈارنیل جونز' نے اسکول فٹبال طالبعلموں کی بس پر فائر کھول دیا تھا۔ فائرنگ کے نتیجے میں اسکول فٹبال ٹیم کے 3 طالبعلم ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں