اقوام متحدہ: ترکیہ اور صدر ایردوان کے بغیر یہ کام ممکن نہیں تھا

اُن کی فراخ دِلی اور عزم نہ ہوتا تو یہ پیش رفت ہرگز ممکن نہیں تھی: انتونیو گٹرس

1907748
اقوام متحدہ: ترکیہ اور صدر ایردوان کے بغیر یہ کام ممکن نہیں تھا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے، روس اور یوکرین کے درمیان اناج راہداری سمجھوتے کی معیاد میں توسیع کے بعد صدر رجب طیب ایردوان اور ترکیہ  کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ " ان کی فراخ دِلی اور عزم کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہیں تھی"۔

روس۔ یوکرین اناج راہداری سمجھوتے کی معیاد میں 120 روزہ اضافے کے بعد گٹرس نے جاری کردہ  ٹویٹ میں اس پیش رفت پر اظہارِ ممنونیت کیا اور صدر رجب طیب ایردوان اور ترکیہ  کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ " اُن کی فراخ دِلی اور عزم نہ ہوتا تو یہ پیش رفت ہرگز ممکن نہیں تھی۔ استنبول، غیر معمولی سفارتی کامیابیوں میں مرکزی  حیثیت کو برقرار رکھے ہوئے ہے"۔



متعللقہ خبریں