صدر بائڈن اور صدر شی کے درمیان پہلی بالمشافہ ملاقات

دونوں ممالک کو جھڑپ سے پرہیز کرنا چاہیے۔ امریکہ اور چین پر اختلافات سے نبرد آزمائی کی اور تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے: صدر بائڈن

1906275
صدر بائڈن اور صدر شی کے درمیان پہلی بالمشافہ ملاقات

امریکہ کے صدر جو بائڈن اور چین کے صدر شی جن پنگ نے "باہمی تعلقات میں درست راستے کے تعین" کا پیغام دیا ہے۔

جی20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے دورہ انڈونیشیا کے دوران بائڈن اور شی نے  ملاقات کی۔ یہ ملاقات صدر بائڈن کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد صدر شی کے ساتھ پہلی  بالمشافہ ملاقات تھی۔

امریکہ اور چین کے درمیان گلوبل طاقت  کی رقابت اور کشیدگی میں اضافے کے دور میں کی گئی اس ملاقات میں باہمی تعلقات کا رُخ مثبت سمت میں موڑنے کی خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

مذاکرات میں بائڈن نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو جھڑپ سے پرہیز کرنا چاہیے۔ امریکہ اور چین پر اختلافات سے نبرد آزمائی کی اور تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے بھی زور دیا ہے کہ دونوں رہنماوں کو چین۔امریکہ تعلقات میں درست سمت کا تعین کرنا چاہیے۔ ہم علاقائی و گلوبل معاملات  میں بائڈن کے ساتھ مخلصانہ تبادلہ خیالات کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ چین۔امریکہ تعلقات کا از سرِنو ،صحت مندانہ اور مستحکم فروغ  کی، پٹڑی  پر چڑھنا ضروری ہے۔  یہ چیز نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ پوری دنیا کے مفاد میں ہو گی۔

مذاکرات کے بعد جاری کئے گئے اوّلین بیانات میں، تائیوان، انسانی حقوق، اقتصادی رقابت، یوکرین جنگ، روس کے لئے طرزِ عمل اور شمالی کوریا  جیسے، دونوں ملکوں کے درمیان تناو کا سبب بننے والے موضوعات سے پہلو تہی مرکزِ توجہ بنی ہے۔



متعللقہ خبریں