میکسیکو کے نائٹ کلب میں مسلح حملہ،نو افراد ہلاک

میکسیکو کے صوبے گوانا خواتو کے ایک نائٹ کلب میں ہونے والے مسلح حملے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے

1905315
میکسیکو کے نائٹ کلب میں مسلح حملہ،نو افراد ہلاک

 میکسیکو کے صوبے گوانا خواتو کے ایک نائٹ کلب میں ہونے والے مسلح حملے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

 مقامی پریس کےمطابق، صوبے  سے متصل قسبے ال آلتو میں مسلح افراد نے ایک نائٹ کلب پر دھاوا بول دیا ۔

 حکام کا کہنا ہےکہ اس واقعے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اس واقعے کے بعد ملزمان وہاں سے فرار ہو گئے جس پر پولیس نے وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

 دوسری جانب  امپالما صوبے کے قصبے ایسکوبیدو میں بھی گروہوں کے درمیان ہوئی مسلح جھڑپ میں 12 سے زائد گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا ۔

 سال رواں سے اب تک  صوبے گوانا خواتو میں 2424 افراد مختلف جھڑپوں میں  مارے جا چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں