صومالیہ: ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی پر الشباب کا بم حملہ
الشباب دہشت گردی تنظیم نے انفراسٹرکچر تنصیب پر بم حملہ کر دیا، شہر کا مواصلاتی نیٹ ورک منقطع
1904324
صومالیہ میں، الشباب دہشت گردی تنظیم نے انفراسٹرکچر تنصیب پر بم حملہ کیا۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق گالموڈگ کے علاقے میں ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی 'ہورمڈ' کی تنصیب پر بم حملہ کیا گیا۔
حملے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تاہم تنصیب کو نقصان پہنچا ہے اور علاقے سے مواصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔