امریکہ: ہم ایران کو آزاد کروائیں گے

فِکر نہ کریں ہم ایران کو آزاد کروائیں گے۔ ایرانی مستقبل قریب میں خود کو آزاد کروا لیں گے: صدر جو بائڈن

1902276
امریکہ: ہم ایران کو آزاد کروائیں گے

امریکہ کے صدر جو بائڈن نے کہا ہے کہ "ہم ایران کو آزاد کروائیں گے"۔

صدر بائڈن نے ایران میں مہسا امینی کی زیرِ حراست موت کے بعد شروع ہونے اور تقریباً 50 دن سے جاری احتجاجی مظاہروں کے بارے  میں کہا ہے کہ ہم ایران کو آزاد کروائیں گے۔

ملک میں 8 نومبر کو متوقع کانگریس کے مِڈ ٹرم انتخابات سے قبل کیلیفورنیا میں متوقع ڈیموکریٹ  پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے ایران کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔

اپنے حمایتیوں کی طرف سے سیل فون اٹھا کر "آزاد ایران"  کا پیغام دکھائے جانے پر انہوں نے کہا ہے کہ "فِکر نہ کریں ہم ایران کو آزاد کروائیں گے۔ ایرانی مستقبل قریب میں خود کو آزاد کروا لیں گے"۔

یاد رہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں16 ستمبر کو ، 22 سالہ ،مہسا امینی   کی حراست کے دوران موت  ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں  کا سبب بن گئی ہے۔



متعللقہ خبریں