شمالی کوریا نے دس میزائل تجربات مزید کر ڈالے،جاپان اور جنوبی کوریا کا احتجاج

جنوبی کوریا کے جنرل ہیڈ کوارٹرز کے مطابق، وان سان سمیت مختلف علاقوں سے داغے گئے دس میزائل شمالی کوریا کے مشرقی و مغربی  ساحلوں پر گرے

1900912
شمالی کوریا نے دس میزائل تجربات مزید کر ڈالے،جاپان اور جنوبی کوریا کا احتجاج

جنوبی کوریا کے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے  دس میزائلوں کا تجربہ کر ڈالا ۔

 جنوبی کوریا کے جنرل ہیڈ کوارٹرز کے مطابق، وان سان سمیت مختلف علاقوں سے داغے گئے دس میزائل شمالی کوریا کے مشرقی و مغربی  ساحلوں پر گرے۔

ان میزائلوں میں سے ایک دونوں ملکوں کے درمیان متعین کردہ سرحد کے پار آن گرا ۔

جنوبی کوریا کے صدر یون سُک یاول نے  قومی سلامتی ماہرین کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ ہمیں شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی کے خلاف جرات مندانہ  اقدامات کرنا ہونگے۔

جاپانی وزیر دفاع ہامادا یاسوکازو نے بھی بتایا کہ بحیرہ جاپان  کی جانب داغا جانے  والا میزائل ملک کے اقتصادی علاقے  کے قریب گرا جس پر ہم نے  بیجنگ میں متعین سفارت خانےکے توسط سے شمالی کوریا سے احتجاج کیا ہے ۔

 واضح رہے کہ یہ میزائل تجربات اُس وقت کیے گئے ہیں جب امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان فوجی مشقیں جاری ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں