نیوزی لینڈ نے روس پر مزید پابندیاں لگا دیں

وزیر خارجہ نانیا ماہوتا نےروس کے خلاف نئی پابندیوں کے نفاذ سے متعلق کہا ہے کہ   یوکرین سے ہمارا تعاون جاری ہے اسی روشنی میں 14 افراد اور 7 اداروں پر نئی پابندیاں لگائی جارہی ہیں

1900009
نیوزی لینڈ نے  روس پر مزید پابندیاں لگا دیں

نیوزی لینڈ نے  یوکرین کی جنگ کے باعث روس پر نئی پابندیاں لگا دی ہیں۔

وزیر خارجہ نانیا ماہوتا نےروس کے خلاف نئی پابندیوں کے نفاذ سے متعلق کہا ہے کہ   یوکرین سے ہمارا تعاون جاری ہے اسی روشنی میں 14 افراد اور 7 اداروں پر نئی پابندیاں لگائی جارہی ہیں،ان پابندیوں کے درمیان  فوجی اہلکار، دفاعی ادارے اور اس کے افسران،روسی  روسی نشریاتی ادارے اور  بعض تنظیموں کے سربراہ شامل ہیں۔

روس کی خفیہ ایجنسیوں  کی طرف سے جاری سائبر آپریشنز اور خبر ایجنسی انفو روس سمیت کریمیا کی ایجنسی نیوز فرنٹ  بھی پابندیوں میں شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کا کہنا ہےکہ ان پابندیوں کے ذریعے یوکرین پرغیرقانونی روسی جارحیت کے خلاف  یہ ہماری مذمت کا اظہار ہے ۔

 نیوزی لینڈ  نے اپریل  سے اب تک 1200 سے زائد روسی افراد اور اداروں پر پابندیاں لگا رکھی ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں