"حقوق انسانی کی خلاف ورزیاں"ایران کے خلاف تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر جاوید رحمان نے ایران  میں کئی ہفتوں سے جاری  مظاہروں میں حفاظتی قوتوں کے ہاتھوں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کےلیے ایک کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

1899021
"حقوق انسانی کی خلاف ورزیاں"ایران  کے خلاف تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر جاوید رحمان نے ایران  میں کئی ہفتوں سے جاری  مظاہروں میں حفاظتی قوتوں کے ہاتھوں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کےلیے ایک کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 جاوید رحمان نے پریس مندوبین سے  گفتگو کرتےہوئے  گزشتہ ماہ ایران میں مہسا امینی نامی ایک نوجوان خاتون کی پولیس حراست میں موت کے بعد ملک  بھر میں شروع ہونے مظاہروں  کے خلاف سخت مداخلت سے متعلق کہا کہ  مہسا امینی اس  ہولناک واقعے کی پہلی شکار نہ  تھی اور نہ ہی  آخری ہوگی،ایران میں مظاہروں کے دوران  سرکاری اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والی دیگر خواتین اور بچوں کی بھی ہمیں اطلاعات ملی ہیں۔

 رپورٹر نے مزید کہا کہ  سولہ ستمبر سے جاری ان مظاہروں میں اب تک 27 بچوں سمیت 250 افراد ہلاک ہو چکے ہیں لہذا ایران سے اس معاملے میں سوال دہی کرنا ضروری ہے اور میں عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ان خلاف ورزیوں پر ایران کے خلاف اقدام اٹھائے اور ایک تحقیقاتی کمیشن قائم کروائے۔

 

 



متعللقہ خبریں