روس نے اگر یوکرین پر جوہری بم برسایا تو سنگین غلطی کرے گا: بائیڈن

ایک سوال کے جواب میں بائیڈن نے کہا کہ  روس نے اگر یوکرین پر جوہری بم برسائے تو یہ اس کی سنگین غلطی ہوگی، فی الوقت اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا لیکن اتنا کہہ دوں کہ جوہری بم کا استعمال  غلطی ہوگا

1897674
روس نے اگر یوکرین پر جوہری بم برسایا تو سنگین غلطی کرے گا: بائیڈن

 امریکی صدر جو بائیڈن نے  یوکرین کے خلاف روس کے  جوہری اسلحے کے ممکنہ استعمال کو سنگین غلطی قرار دیا ہے۔

بائیڈن نے وائٹ ہاوس میں اخباری نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیئے۔

 ایک سوال کے جواب میں بائیڈن نے کہا کہ  روس نے اگر یوکرین پر جوہری بم برسائے تو یہ اس کی سنگین غلطی ہوگی، فی الوقت اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا لیکن اتنا کہہ دوں کہ جوہری بم کا استعمال  غلطی ہوگا۔

 یاد رہے کہ روسی وزیر دفاع سرگی شوئیگو  نے کہا تھا کہ  یوکرین  جوہری بم کے استعمال کی تیاریوں میں ہے جبکہ وزیر خارجہ سرگی لاوروف نے بھی  بتایا تھا کہ یوکرین تابکاری مواد  سے لیس جوہری بم تیار کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں