نیوزی لینڈ: پارلیمان میں خواتین کی تعداد مردوں سے بڑھ گئی

بین الپارلیمانی یونین کا کہنا ہے کہ  نیوزی لینڈ کا شمار اب دنیا کے ان ممالک میں کیا جائے گا جو اس سال اپنے پارلیمان میں 50 فیصد خواتین کی نمائندگی کا دعویٰ کرتے ہیں جن میں کیوبا، میکسیکو، نکاراگوا، روانڈا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں

1898074
نیوزی لینڈ: پارلیمان میں خواتین کی تعداد مردوں سے بڑھ گئی

نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار پارلیمان میں خواتین ارکان کی اکثریت نے مردوں کو پیچھے چھوڑ دیاہے۔

خبر کے مطابق، لبرل لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن سورایا پیک نے پارلیمان میں حلف اٹھاکر اسپیکر کی جگہ لی جس کے بعد پارلیمان میں مردوں کے مقابلے میں خواتین ارکان کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

بین الپارلیمانی یونین کا کہنا ہے کہ  نیوزی لینڈ کا شمار اب دنیا کے ان ممالک میں کیا جائے گا جو اس سال اپنے پارلیمان میں 50 فیصد خواتین کی نمائندگی کا دعویٰ کرتے ہیں جن میں کیوبا، میکسیکو، نکاراگوا، روانڈا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم بھی ایک خاتون ہیں جب کہ کیوی ملک کی چیف جسٹس آف سپریم کورٹ اور گورنر جنرل سمیت دیگر اعلی عہدوں پر بھی خواتین اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں