میکسیکو میں روزلین طوفان کی تباہ کاریاں

سمندری طوفان روزلن کہ جس  سے نیریٹ، سینالووا اور جالیسکو کی ریاستوں کے کچھ حصے بھی متاثر ہوئے  سے  سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے

1897171
میکسیکو میں روزلین طوفان  کی تباہ کاریاں

میکسیکو کے مغربی علاقوں  میں موثر ہونےو الے روزلین   سمندری طوفان    کے دوران اموات کی تعداد 4 ہو گئی۔

سمندری طوفان روزلن کہ جس  سے نیریٹ، سینالووا اور جالیسکو کی ریاستوں کے کچھ حصے بھی متاثر ہوئے  سے  سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے  ۔

بتایا گیا ہے کہ جان کی بازی ہارنے والے 4 افراد میں سے ایک پولیس افسر تھا جو صفائی کے کام میں حصہ لے رہا تھا اور اسے دل کا دورہ پڑا جب کہ سیلاب اور طوفان کے باعث حادثات میں 2 خواتین اور ایک 80 سالہ  عمر رسیدہ شخص جان  بحق ہوا۔

میکسیکو فیڈرل الیکٹرسٹی کمیشن نے بتایا  ہے کہ بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچنے کی وجہ سےایک لاکھ  36  ہزار شہری  بجلی کی سہولت سے محروم ہو گئے ، اور 800 سے زائد کارکن تاروں  کو جوڑنے  کے لیے سرگرم عمل  ہیں۔



متعللقہ خبریں