روس: یوکرین 'ڈرٹی بم' استعمال کر سکتا ہے

ہمیں اندیشہ ہے کہ یوکرین، تابکاری مادوں پر مشتمل 'ڈرٹی بم' استعمال کر کے، تحریکی کاروائیاں کر سکتا ہے: وزیر دفاع سرگے شوئے گو

1896571
روس: یوکرین 'ڈرٹی بم' استعمال کر سکتا ہے

روس کے وزیر دفاع 'سرگے شوئے گو' نے فرانس کے وزیر دفاع 'سبسٹیئن لیکورنو'، برطانیہ کے وزیر دفاع 'بین والس' اور امریکہ کے وزیر دفاع  'لائڈ آسٹن 'کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

روس وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں  شوئے گو ، لیکورنو اور والس کے درمیان  یوکرین کی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور علاقے میں تناو کے قابو سے باہر  ہو سکنے کے امکان پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں شوئے گو نے  اپنے ہم منصبوں سے کہا ہے کہ ہمیں اندیشہ ہے کہ یوکرین، تابکاری مادوں پر مشتمل 'ڈرٹی بم' استعمال کر کے، تحریکی کاروائیاں کر سکتا ہے۔

برطانیہ وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات روس وزارت دفاع کی طلب پر کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر دفاع 'شوئے گو' نے دعوی کیا ہے کہ برطانیہ سمیت مغربی ممالک کے ساز گار اقدامات ، یوکرین کے پلان کردہ اقدامات ہیں اور ان کا مقصد  جھڑپوں میں شدت پیدا کرنا ہے۔ والس نے اس دعوے کی تردید  کی اور متنبہ کیا ہے کہ جنگ کو ہوا دینے کے لئے اس نوعیت کے دعووں کو بطور"  بہانہ " استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

بیان کے مطابق ملاقات میں والس نے کہا ہے کہ یوکرین کو برطانیہ ہی نہیں  زیادہ وسیع پیمانے کا بین الاقوامی تعاون  حاصل ہے۔ انہوں نے جھڑپوں میں کمی کی خواہش کا اعادہ کیا اور کہا ہے کہ جھڑپوں میں کمی  کا  مقصد یوکرین اور روس  کو جنگ کے حل  پر غور کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے  اور برطانیہ اس عمل کو پُر سہولت بنانے کے لئے تیار ہے۔

روس کے وزیر دفاع 'شوئے گو' نے  امریکہ کے وزیر دفاع لائڈ آسٹن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

روس وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق  ملاقات میں دونوں وزراء نے  یوکرین کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے شروع کر دئیے تھے۔



متعللقہ خبریں