امریکی کانگریس نے سابق صدر ٹرمپ کو بیان دینے کے سمن جاری کر دیے

کمیٹی نے ٹرمپ کے وکلاء سے سابق صدر کے حلف نامے کے ساتھ 14 نومبر تک متعدد متعلقہ دستاویزات کی درخواست کی ہے

1896220
امریکی کانگریس نے سابق صدر ٹرمپ کو بیان دینے کے سمن جاری کر دیے

امریکی ایوان نمائندگان کی تحقیقاتی کمیٹی نے 6 جنوری کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کانگریس  پر عوامی حملے  کے بارے میں گواہی دینے کے لیے ایک سمن  جاری کیا ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کو اس بنیاد پر طلب کیا گیا ہےکہ وہ 6 جنوری 2021 کو 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو کالعدم قرار دینے کے لیے کانگریس ک پر حملے  کی "اصل وجہ" تھے۔

کمیٹی نے ٹرمپ کے وکلاء سے سابق صدر کے حلف نامے کے ساتھ 14 نومبر تک متعدد متعلقہ دستاویزات کی درخواست کی، جس میں ان کے اور کانگریس اور انتہا پسند گروپوں کے ارکان کے درمیان ذاتی رابطے بھی شامل ہیں۔

6 جنوری 2021 کے کانگریس کی عمارت  پر  دھاوے  کے واقعات کی تحقیقات کے لیے ایوانِ نمائندگان میں قائم 6 جنوری کی تحقیقاتی کمیٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 13 اکتوبر کے اجلاس میں  بیان  دینے  کے لیے طلب کیا تھا۔

کانگریس  کمیٹی کے وضاحت پیش کرنے کے سمن کا جواب نہ دینا  جرم سر زد کرنے کے زمرے میں آتا ہے۔



متعللقہ خبریں