نیم خود ساختہ ہتھیاروں پر اب پابندی کا وقت آ گیا ہے، امریکی صدر

امریکی عوام کو گلی کوچوں میں  اسلحہ کی جنگ کا قلع قمع کرنے کے  لیے   عقل سلیم سے کام لینا چاہیے

1893209
نیم خود ساختہ ہتھیاروں پر اب پابندی کا وقت آ گیا ہے، امریکی صدر

متحدہ  امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کانگریس سے نیم خودکار ہتھیاروں پر پابندی کے بل کو منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بائیڈن نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ "بس بہت ہو گیا۔ ہم نے بہت سارے خاندانوں کو سوگوار کیا ہے جنہیں ان فائرنگ کا خوفناک نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ بہت سے ایسے ہیں جنہوں نے اپنے شریک حیات، بچوں، والدین کو ہمیشہ کے لیے  کھو دیا ہے۔  رواں سال کی اس سے متعقلہ خبروں کو ہی دیکھ لیں یہ ہم  سب کے لیے عبرت ناک ہیں۔

مزید جانی نقصان  کا سامنا نہ کرنے کے لیے   ہتھیاروں کے معاملے میں نمایاں اقدامات اٹھانے  کی وضاحت کرنے والے بائیڈن نے بتایا کہ " ہمیں  نیم خود ساختہ ہتھیاروں پر پابندی کے حوالے سے قانون کی کانگریس میں منظوری دینی  چاہیے۔  امریکی عوام کو گلی کوچوں میں  اسلحہ کی جنگ کا قلع قمع کرنے کے  لیے   عقل سلیم سے کام لینا چاہیے۔  مذکورہ   بل کی ایوان نمائندگان پہلے سے ہی منظوری   دے   چکا ہے۔  اب سینٹ کو بھی یہی کرنا چاہیے، اسے فورا ً سے پہلے میرے ڈیسک کو بھیجیں تا کہ میں بھی اس پر دستخط کر دوں۔

 

 



متعللقہ خبریں