امریکہ سے یوکیرین کو 725 ملین ڈالر کی لاگت کے مزید اسلحہ کی امداد

اگست 2021 کے بعد سے ابتک  امریکہ نے یوکیرین 23 ویں بار  عسکری   امداد فراہم کی ہے

1893174
امریکہ سے یوکیرین کو 725 ملین ڈالر کی لاگت کے مزید اسلحہ کی امداد

متحدہ امریکہ کے محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کو 725 ملین ڈالر کے اضافی ہتھیار اور گولہ بارود کی امداد فراہم کرے گا، جس میں تیز رفتار اینٹی ریڈی ایشن میزائل بھی شامل ہیں، جو امریکی فوج کی انوینٹری سے فراہم کیے جائیں گے۔

یوکیرین   کو 4اکتوبر کے روز امریکی  فوج کی  انوینٹری سے 625 ملین ڈالر کا اسلحہ فراہم  کرنے والے پینٹا گون نے  اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ " یوکرین کی اہم سیکورٹی اور دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فوج کی انوینٹری سے 725 ملین ڈالر تک کے ہتھیاروں اور آلات کی فراہمی  کے لیے امریکی  فوج کو اختیارات سونپے  گئے ہیں۔"

یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ  اگست 2021 کے بعد سے ابتک  امریکہ نے یوکیرین 23 ویں بار  عسکری   امداد فراہم کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں