ونیز ویلا میں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان میں اضافہ

لا تیجریاس  شہر میں مٹی کے تودے  تلے آتے ہوئے43 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

1891702
ونیز ویلا  میں  مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب سے  جانی و مالی نقصان میں اضافہ

ونیز ویلا  کے صوبے آراگوا میں  موسلا دھار بارشوں کے موجب  ہونے والے     لرزش اراضی اور سیلاب  آنے  سے  اموات کی تعداد 43 ہو گئی ہے۔

نائب صدر دیلسی  رودری گویز نے  سرکاری ٹیلی ویژن  وی ٹی وی  کو  بتایا ہے کہ  لا تیجریاس  شہر میں مٹی کے تودے  تلے آتے ہوئے43 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

رودری گویز کا کہنا ہے کہ  امدادی کاروائیاں  تواتر سے جاری ہیں اور متاثرہ علاقے کو  بجلی کی ترسیل  کے 95 فیصد کو  بحال کر دیا گیا ہے ، ٹیلی فون تاروں کو پہنچنے والے نقصانات  کو بھی  دور کیا جا رہا ہے۔

دریں اثناء صدر نکولس مادورو نے ریاست اراگوا کا دورہ کیا جو شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئی تھی۔

لاس تجیریا میں وفد کے ساتھ تحقیقات کرنے والے مادورو نے  بتایا کہ "تقریباً 400 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے  جبکہ  400 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ تمام پڑوسی اور دکاندار پریشان مت ہوں ، ہم ان سب کی   نشاط نو کریں گے۔"

آفت زدہ علاقے میں محبت کا اظہا رکرنے والے  شہریوں سے صدا بند ہوتے ہوئے مادورو نے کہا  کہ ہم اس درد میں آپ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ، انسانوں کی آہ و بکا ، افسوس اور آنسووں  کو  ہم  اپنے ساتھ لیجا رہے ہیں ،   ہم  ان کی جگہ خوشیاں آپ کے دامن میں   بکھیر  دیں   گے۔



متعللقہ خبریں