آذربائیجان: آرمینی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، آذربائیجان کی جوابی کاروائی

کل شام کے وقت آرمینیا مسلح افواج کی طرف سے آذربائیجان فوج کی چوکیوں پر متعدد مختلف بیرل کے اسلحے سے فائرنگ کی گئی: آذربائیجان وزارت دفاع

1890524
آذربائیجان: آرمینی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، آذربائیجان کی جوابی کاروائی

آرمینی فوجیوں نے آذربائیجان ۔آرمینیا سرحد پر  فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آذربائیجان کی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

آذربائیجان وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق کل شام کے وقت آرمینیا مسلح افواج کی طرف سے، آذربائیجان۔ آرمینیا سرحد پر تحصیل کیل بچیرکی علی بائرام لی، استیسو اور زیلک نامی آبادیوں اور تحصیل گیدے بے کی 'نوائےوانووکا' نامی آبادی میں، آذربائیجان فوج کی چوکیوں پر متعدد مختلف بیرل کے اسلحے سے فائرنگ کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے بعد آذربائیجان کی یونٹوں کی طرف سے جوابی فائرنگ کی گئی  ہے اور واقعے کی تمام تر ذمہ داری آرمینیا پر عائد ہوتی ہے۔



متعللقہ خبریں