"روسی صدر سنجیدہ لگتے ہیں" دنیا "آرماگیدون" کے مقابل آچکی ہے:بائیڈن
امریکی صدر جو بائیڈن نے متنبہ کیا ہے کہ اگر روسی صدر پوتین نے یوکرین کی جنگ جیتنے کی دھن میں جوہری اسلحہ استعمال کر دیا تو دنیا ایک "آرماگیدون" کے مد مقابل آ جائے گی
امریکی صدر جو بائیڈن نے متنبہ کیا ہے کہ اگر روسی صدر پوتین نے یوکرین کی جنگ جیتنے کی دھن میں جوہری اسلحہ استعمال کر دیا تو دنیا ایک "آرماگیدون" کے مد مقابل آ جائے گی ۔
امریکی صدر نے دور حاضر کو درپیش جوہری جنگ کے خطرات سے متعلق نیو یارک میں منعقدہ ایک خیراتی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ گزشتہ 6 دہائیوں کے دوران پہلی بار ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ دنیا جوہری جنگ کے اتنے قریب آ چکی ہے۔
امریکی صدر نے جان کینیڈی اور کیوبا کے درمیان میزائل بحران کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ہم آرماگیدون کے قریب آ چکے ہیں۔
بائیڈن نے پوتین کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہا کہ میں انہیں اچھی طرح جانتا ہوں ،وہ جوہری اور بائیلوجیک اسلحے کے استعمال پر مذاق نہیں کر رہے ہیں۔
واضح رہےکہ آرماگیدون کا مطلب دنیا کے خاتمے کا سبب بننے والی تباہ کن قیامت کے معنوں میں آتا ہے۔
متعللقہ خبریں
مشرق وسطی میں کشیدگی کی فضا میں گراوٹ کے لیے اعتدال پسندی سے کام لیا جائے، گوٹریس
مشرق وسطی میں کشیدگی کی فضا میں گراوٹ کے لیے اعتدال پسندی سے کام لیا جائے، گوٹریس