زاپوریا جوہری ری ایکٹر بھی روسی ملکیت میں،پوتین نے منظوری دے دی

کریملن کے مطابق، زاپوریا جوہری ری ایکٹر اب روس کی ملکیت ہے  جس کے بارے میں  روسی  حکومت کو ضروری ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں

1889038
زاپوریا جوہری ری ایکٹر بھی روسی ملکیت میں،پوتین نے منظوری دے دی

 روسی صدر ولا دیمیر پوتین نے زاپوریا جوہری ریک ایکٹر کو ملکی تحویل میں لینے کی منظوری دے دی ۔

 کریملن کے مطابق، زاپوریا جوہری ری ایکٹر اب روس کی ملکیت ہے  جس کے بارے میں  روسی  حکومت کو ضروری ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

 یورپ کا سب سے بڑا  یہ جوہری ری ایکٹر جنوب مشرقی یوکرین میں واقع ہے ۔

 اس تنصیب میں 6 ری ایکٹرز موجود ہیں جو کہ  5700 میگا واٹ فی گھنٹہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 یہ جوہری  ری ایکٹر 4 مارچ کو روس کے قبضے میں آ گیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں